مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے افغانستان کی سرحد کے قریب تاجیکستان کے لیے فوجی اڈہ تعمیر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق تاجیکستان نے تصدیق کی ہے کہ چین افغانستان کی سرحد پر تاجیک پولیس کے لیے اڈہ بنائے گا جس کا مقصد افغان سرزمین سے شدت پسند گروپوں کے حملوں اور نقل مکانی کی کوششوں کو روکنا ہے۔
اس حوالے سے تاجیکستان کے ایک پارلیمانی ترجمان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر " اے ایف پی" کو بتایا کہ پارلیمنٹ نے پہاڑی صوبہ گورنو بدخشاں کے ضلع میں فوجی اڈہ بنانے کی منظوری دے دی ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ فوجی اڈے کے لیے چین نے 85 لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ تیکنیکی سہولیات فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا ہے۔ فوجی اڈے کو تاجیک پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ